وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ” پی ایس ڈی پی پلس ” متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ

حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور نجی شعبے کی ہر ممکن طریقے سے سہولت کاری کے لئے پرعز م ہے۔

0 166

وزیرِ اعظم عمران خان  کی ہدایت پر ” پی ایس ڈی پی پلس ” متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پرپبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں نجی شعبے کی شمولیت کے لئے ” پی ایس ڈی پی پلس ” متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی شراکت پر مبنی” پی ایس ڈی پی پلس ” منصوبے کا مقصد سماجی و معاشی ترقی کا عمل تیز کرنا ہے۔پی ایس ڈی پی پلس کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں میں اضافے سے معاشی عمل تیز اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

پی ایس ڈی پی -پلس منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں تریپن بڑے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان منصوبوں کا کل تخمینہ تقریباپانچ اعشاریہ پانچ کھرب روپے لگایا گیا ہے اور انہیں آئندہ تین برس میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔ان 29منصوبوں پر عمل درآمد کے نتیجے میں 3.1کھرب روپے کی براہ راست سرمایہ کاری ہو گی ۔منصوبے بحری امور، ہوابازی، لاجسٹک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، سوشل سیکٹر، انرجی، رئیل اسٹیٹ اور ٹورازم سیکٹر سے متعلق ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے پی ایس ڈی پی پلس منصوبہ متعلقہ وزارتوں کو جائزے کے لیے پیش کر دیا گیا۔ پی ایس ڈی پی پلس کے تحت مختلف منصوبوں پر پورے ملک میں عمل درآمد ہوگا۔ پی ایس ڈی پی پلس میں دو قسم کے وہ منصوبے شامل ہیں جن میں حکومت کی جانب سے کسی قسم کے مالی وسائل کی ضرورت نہیں جبکہ دوسری قسم محدود حکومتی وسائل پر مشتمل منصوبوں پر مبنی ہے۔موجودہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور نجی شعبے کی ہر ممکن طریقے سے سہولت کاری کے لئے پرعز م ہے۔ پی ایس ڈی پی پلس منصوبے کے تحت نجی شعبے کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.