سعودی عرب میں 10 ماہ کی بچی کے دل کا خطرناک آپریشن کامیاب ہو گیا

سعودی بچی کا دل پیدائش کے وقت پسلیوں سے باہر تھا اور اس میں سوراخ بھی تھا

0 7

سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے ایک چھوٹی بچی کا انتہائی مشکل اور پیچیدہ آپریشن کر کے اپنی صلاحیتیں منوا لی ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق ریاض کے شہزادہ سلطان میڈیکل سینٹر اور اسپتال برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں نے 10 ماہ کی بچی کا سینہ چاک کر کے پہلے اس کا دل سینے سے باہر نکالااور پھر دوبارہ اسے اپنی جگہ پر کامیابی کے ساتھ جوڑ دیا۔

یہ بچی پیدائشی طور پر پسلی کے پنجرے، پیٹ کی دیوار، دل اور ڈایافرام کی پیچیدہ اور انتہائی نادر نوعیت کے عوارض کا شکار تھی۔

بچی کے والد ہائل الملہم نے کہ بچی ماں کے پیٹے میں ساتویں مہینے میں تھی جب ایک نجی اسپتال میں ماں کا معائنہ کرایا گیا تو پتا چلا کہ بچی کے دل کا رخ دائیں طرف جھکا ہوا ہے۔

اس کے بعد خاتون کو میری سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی کا دل پسلی کے پنجرے سے باہر ہے اور یہ کہ دل میں ایک بہت بڑا سوراخ ہے جس کی وجہ سے ماں کے رحم کے اندر ہی سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے میں نے حمل کے دوران آپریشن کرانے سے انکار کردیا اور پیدائش کے بعد ہی اس آپریشن کو ترجیح دی۔المھلم نے مختلف اسپتالوں کو بچی کی میڈیکل رپورٹس بھجوائیں اور امریکا اور یورپ میں علاج کی تلاش میں مملکت کے باہر سفر کیا لیکن کہیں بھی مجھے کامیابی نہ ملی۔

اس نے بتایا کہ جب میرے سامنے تمام در بند ہوگئے تو مجھے میری اہلیہ کے ذریعے پتا چلا کہ شہزادہ سلطان میڈیکل سٹی میں ڈاکٹر عبدالعزیز الخالدی کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ اس نوعیت کے کیسز کو دیکھتے ہیں۔ ہسپتال والوں نے نے اس پیچیدہ آپریشن پرآمادگی ظاہر کر دی۔

الملھم کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے میری بیٹی کی سرجری کا عمل ملتوی کردیا گیا اور 10 ماہ بعد میں دوبارہ اسپتال سے رجوع کیا تو ڈاکٹروں نے بچی کو سرجری کے لیے داخل کرلیا۔

بچی کے دل کا آپریشن کا مرحلہ 8 گھنٹے پرمحیط تھا جو انتہائی تکلیف دہ تھا جس میں ہم دکھ، امید اور صدمے کی ملی جلی کیفیات سے دوچار تھے۔

آخر کار ڈاکٹروں نے ہمیں بچی کے کامیاب آپریشن اور اس کی زندگی بچ جانے کی خوش خبری سنائی۔سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد سرجری کیس تھا اور اس کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.