راولپنڈی میں پیر ودھائی بس اسٹینڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

دھماکے کے باعث ہر طرف افراتفری مچ گئی ، شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا

0 7

راولپنڈی میں پیر ودھائی بس اسٹینڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں پیرودھائی بس سٹینڈ پر رکشے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی میں پیر ودھائی بس اسٹینڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی
دھماکے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق اب تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

ابتدائی طور پر زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 4 بتائی گئی ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے اور اور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

دھماکے کے باعث ہر طرف افراتفری مچ گئی ہے۔راولپنڈی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پیرودھائی تھانے کے قریب کریانہ اسٹور کے سامنے دھماکہ ہوا،

 

پولیس موقع پر موجود ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگا رہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا رکشے میں ہوا ہے اور بظاہر اسکی ٹینکی یا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.