ایسا لیمپ جو کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے

0 59

امریکا میں ایسا لیمپ پیش کیا گیا ہے جو کورونا سمیت مختلف وائرسز اور جراثیموں کا بڑی حد تک خاتمہ کرسکتا ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ٹارگوس نامی کمپنی نے متعدد ڈیوائسز پیش کیں، جن میں سے بیشتر میں الٹرا وائلٹ روشنی جراثیموں کا صفایا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ان میں سے ایک الٹرا وائلٹ لیمپ بھی ہے جس کو کمپیوٹر کی بورڈ اور ماؤس (یا کسی بھی چیز کے اوپر) رکھ کر آن کیا جائے تو وہ 5 منٹ میں 99.9 فیصد وائرسز اور بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔

اس میں ایسے موشن سنسر موجود ہیں جو خود کار طور پر اس وقت بند ہوجاتے ہیں جب صارف کی بورڈ یا ماؤس پر کام شروع کرتا ہے، کمپنی کی جانب سے ایک جراثیم کش بیک پیک بھی متعارف کروایا گیا، جس میں 15 سے 17 انچ کے لیپ ٹاپ کو رکھا جا سکتا ہے۔

اس بیگ میں جراثیم کش کوٹنگ موجود ہے جو کورونا یا کسی اور بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

یہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ آئندہ چند ماہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.