سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

0 75

سونے کی قیمت میں یکدم 500 روپے کا بڑا اضافہ ۔نجی ٹی وکی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1862 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 97 ہزار 265 روپے ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار950روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالرکی کمی سے1842ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت50روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار950روپے اوردس گرام سونے کی قیمت44روپے کی کمی سے 96ہزار836روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کے اضافے سے1320 روپے ہوگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.