شوہر کے ہمراہ نوکری کی تلاش کیلئے لاہور آنے والی خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ

A woman who came to Lahore with her husband to look for a job was gang-raped

0 16

شوہر کے ہمراہ نوکری کی تلاش کیلئے لاہور آنے والی خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی، پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے کالا شاہ کاکو میں 5 افراد نے پہلے میاں بیوی کو اغوا کیا، بعد ازاں شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر ملک میں جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد لاہور میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ میاں بیوی نوکری کی تلاش میں راولپنڈی سے لاہور آئے تو ایک رکشے والا بہانے سے دونوں کو اپنے ساتھیوں کے پاس لے گیا جہاں انہیں اغوا کر لیا گیا۔

اغوا کیے جانے کے بعد 5 افراد دونوں میاں بیوی کو کھیتوں میں لے گئے، جہاں شوہر کے سر پر پستول رکھ کر اس کے سامنے اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ متاثرہ میاں بیوی نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے، تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.