عبد الغفار عزیز متحریک مجاہد اور امت ِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ تھے دردانہ صدیقی مرحوم کا خلا تا دیر پُر نہ کیا جاسکے گا، رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید و دیگر خواتین ذمہ داران کا اظہار تعزیت

Abdul Ghaffar Aziz was a valuable Mujahid and a valuable asset of the Muslim Ummah.

0 8

لاہور05 اکتوبر جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین)  کی مرکزی سیکریٹری جنرل درادنہ صدیقی نے  مرکزی نائب امیر اور ڈائریکٹر امورِ خارجہ عبدالغفار عزیز کے انتقال کو نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کا نقصان قرار دیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالغفار عزیز ایک متحرک مجاہد اور امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کا خلا تادیر پْر نہیں کیا جا سکے گا، مرحوم اقامتِ دین، اتحاد امت اور عالم اسلام کا درد رکھنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ان کے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ جس قدر مضبوط اور مربوط رابطے تھے، ایسی مثال شاید ملکی دفتر خارجہ میں بھی نہ  ہو۔

اس عظیم سانحہ ارتحال پر دردانہ صدیقی،ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمہ داران نے عبدالغفار عزیز کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.