ہمارے بارے میں

پاکستان اور دنیا بھر کی تازه ترین اردو خبریں، بریکنگ نیوز، کھیل، صحت، تفریح اور ٹیکنالوجی کی خبروں کے لیے سٹی ٹی وی پاکستان کی ویب سائٹ وزٹ کریں
’’ سٹی ٹی وی پاکستان ‘‘ کے خالق جناب اختر سردار چو دھری ہیں، جنہوں نے انتہائی محنت اور جدت سے اس سائیٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلایا۔ اختر سردار چو دھری اسوقت سٹی ٹی وی پاکستان کے مدیر اعلٰی ہیں۔سٹی ٹی وی پاکستان اسوقت دنیا کی سب سے بڑی اُردو ویب سائیٹ ہے، اور انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ اُردو زبان کی ترویج و ترقی میں سٹی ٹی وی پاکستان کا اہم کردار ہے، دنیا بھر سے روزانہ اُردو پڑھنے والے سٹی ٹی وی پاکستان کو استعمال کرتے ہیں۔ سٹی ٹی وی پاکستان کو اُردو ادب اورصحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے،سٹی ٹی وی پاکستان نے روز اول سے اپنی خبروں، مضامین، کالمز اور اداریوں کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج کی ہے۔ بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود ’’سٹی ٹی وی پاکستان‘‘ پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
اُردو ادب کی ترویج اور ترقی میں سٹی ٹی وی پاکستان کا کردارانتہائی اہم ہے،سٹی ٹی وی پاکستان نے روز اول سے نئے اور پرانے ادیبوں اور شاعروں کو برابر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اور بغیر کسی تفریق کے معیاری ادب کو شائع کیا ہے۔ جس سے نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور اُردو ادب کو نئے اور معیاری شاعراور ادیب میسرہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔سٹی ٹی وی پاکستان انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔
سٹی ٹی وی پاکستان کے نئے اور انتہائی منفرد سلسلے ’’آپ کا شہر آپ کی خبر‘‘ پر خوش آمدید۔ یہاں پاکستان کے ہر چھوٹے اور بڑے شہر کا علیحدہ سیکشن موجود ہے، جہاں اُس شہر کی تمام معلومات، خبریں، تصاویر، مضامین، ڈائیریکٹری ، ویڈیوز وغیرہ دستیاب ہیں۔ صارفین تمام معلومات اب اپنے شہر کے صفحات پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس نئے سلسلے کے آغاز کا مقصد صارفین کو اپنے شہر کی ہر بات بروقت پہنچانا ہے۔ سٹی ٹی وی پاکستان کے پاکستان بھر میں پھیلے نمائندے ہمارے ان صفحات کو بہتر بنانے میں دن رات مصروف ہیں۔ اگر آپ بھی اپنے شہر کی کوئی خبر، ویڈیو، تصاویر وغیرہ ہمیں اشاعت کیلئے ارسال کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی Admin@citytv.pk پر ای میل کیجئے۔ اپنے شہر کا نام ای میل میں ضرور ارسال کیجئے۔ ہمیں اُمید ہے ہے کہ آپ اس سلسلے کو ضرور پسند فرمائیں گے، اور اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کریں گے
اگر آپ سٹی ٹی وی پاکستان پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز سٹی ٹی وی پاکستان کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔