ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ

0 5

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1114 روپے بڑھ کر 99 ہزار 108 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 34 ڈالر بڑھ کر 1933 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.