جیجو آئی لینڈ، جزیرہ نما کوریا کا جنت نظیر علاقہ

citytv.pk

 

جزیرہ نما کوریا کا ایک حسین علاقہ جیجو آئی لینڈ اس خط ٔ ارض کے سینے پر دمکتا ہوا ایک ایساہیرا ہے جسے بلاشبہ اس کی بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

اس جزیرے کا نیم بارانی موسم، جھیلیں اور چشمے ،انتہائی لذیذ اور روایتی کھانے اور اس کی ثقافت اسے کوریا کے دیگر علاقوں سے ممتاز کرتی ہے،اس جزیرے پر موجود آتش فشاں پہاڑ(Hall Asan)بھی اس خسین خطے کی ایک اہم یادگار ہے۔

 

موسم بہار میں اس علاقے کی سیر سیاحوں پر ایک سحر طاری کر دیتی ہے۔اس وقت یہ وادی رنگا رنگ پھولوں سے ڈھک جاتی ہے۔
جزیزہ جیجوصرف قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال نہیں ہے بلکی یہاں فائیو سٹار ہوٹل بھی ہیں۔ اس جزیرے پر صرف عالمی معیار کے ریسٹورنٹ ہی نہیں بلکی اس کے ساحل بھی اتنے خوبصورت ہیں کہ یہاں ہر لخظہ سمندری لہریں ٹکراتی رہتی ہیں۔

 

جیجو کے قریب یوڈوآئی لینڈ ہے۔”UDO‘‘ کے معنی مقامی زبان میں ” گائے‘‘ کے ہیں۔یہاں بڑے پیمانے پر فش فارمنگ کی جاتی ہے۔اس جزیرے پر ایک بلند و بالا پہاڑ بھی ہے ۔اس پہاڑ پر سے اس کے پڑوسی جزیرے جیجو کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔


جیجو کی مشہور و معروف آبشار کا نظارہ بھی سیاحوں پر جادو طاری کر دیتا ہے۔ اس آبشار کی تین دھاریں الگ الگ سمندر میں گرتی ہیں اور یہ نظارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔اس جزیرے کے حوالے سے کوریا میں کئی دیو مالائی کہانیاں بھی مشہور ہیں۔یہاں پر موجود 5کلومیٹربلند چٹان بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں