میڈم ثمن رائے

citytv.pk

میڈم ثمن رائے نے فروری 2021ء میں بطور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ، پنجاب میں اپنے کام کا آغاز کیا جہاں انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت ہی کم وقت میں ڈائریکٹوریٹ

جنرل پبلک ریلیشنز، پنجاب کے ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنی بھرپور تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے نت نئے آئیڈیاز متعارف کروائے جنہوں نے ڈی جی پی آر کو تیزی سے پھلنے پھولنے میں مدد دی۔ محنت، مخلصی، عجزو انکساری اور مستقبل مزاجی سے اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دیتے ہوئے حکومت پنجاب کی مؤثر میڈیا پروجیکشن میں اہم کردار ادا کیا اور ہمیشہ ٹیم ورک کو بنیادی ڈھانچہ سمجھتے ہوئے فیصلہ سازی کی، افسران کے خیالات اور نظریات کو اہمیت دی اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیا۔ ڈی جی پی آر، پنجاب میں اپنی مدت ملازمت کے دوران انہوں نے دیگر خدمات سر انجام دیں جن کی کوئی مثال نہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز، پنجاب کے تمام ڈیپارٹمنٹس کی بھرپور طریقے سے مانیٹرنگ کی اور مثالی تبدیلی اور توسیع و ترقی لانے کیلئے مختلف پلانز پر غور کیا۔ ڈی جی پی آر ثمن رائے نے ہمیشہ محکمے کی اپ گریڈیشن پر زور دی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ڈی جی پی آر آفس میں دور حاضر کے جدید ترین ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے قیام کو یقینی بنایا جو کہ پنجاب حکومت کیلئے میڈیا کے محاذ پر معاون و مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کو عوام الناس تک پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے فوری، مکمل اور درستگی سے پہنچانے پر غور کیا۔ مختلف میڈیا چینلز کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کیے اور حکومت پنجاب کے پروگرامز اور پالیسیز کی کوریج کو یقینی بنانے پر غور کیا۔ حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی کی بھرپور طریقے سے تشہیر واشاعت کرتے ہوئے مختلف اعلیٰ کوالٹی کے رسالہ جات پبلش کروائے۔

ڈی جی پی آر پنجاب کی کورونا وبا کے خلاف کارکردگی ڈی جی پی آر ثمن رائے کی بدولت بہت کارگر ثابت ہوئی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس سے آگاہی سے متعلق تمام تر کیمپینز میں انہوں نے صف اول کا کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ’خدمت آپ کی دہلیز پر‘ پروگرام کا افتتاح کیا اور بطور ڈائریکٹر جنرل انہوں نے فوری طور پر پروگرام میں نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ عام لوگوں میں اس سے متعلق آگاہی کیلئے منفرد اقدامات اٹھائے۔

مالی سال 2021۔ 2022ء کیلئے پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کیا جس کو ڈی جی پی آر ثمن رائے نے نہ صرف شائع کروایا بلکہ یونین کونسل کی سطح پر بجٹ کی رسائی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے عشرہ شان رحمت اللعالمین کی کیمپین کو کامیابی سے مکمل کیا۔ جس کے تحت ڈی جی پی آر میں محفل و میلاد کا انعقاد کیاگیا اور صوبہ بھر میں مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

اسی طرح پنجاب کسان کارڈ اور ہیلتھ کارڈ سے متعلق تمام کیمپینز میں حصہ لیا اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق کام کیا۔

جبکہ کورونا اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈی جی پی آر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا۔

مزید برآں، صحافیوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ مل کر ڈی جی پی آر کی ڈیجیٹل دنیا میں پہچان بنانے کیلئے میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ (MoU) پر دستخط کیے۔

ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی بہترین کارکردگی کو ٹاپ ٹرینڈ بنایا۔ جبکہ فیس بک نے کورونا سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے گورنمنٹ آف پنجاب کے پیج پر کورونا کی 23 لاکھ روپے کی مفت مارکیٹنگ کی جو کہ انہیں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

سہولت بازار اور خصوصی رمضان بازار میں عوام کو تجارتی مراکز میں سستی، معیاری اور وافر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق کام کیا اور مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے تدارک کو ممکن بنایا۔

عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی ویسٹ مٹیریل کو ٹھکانے لگانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

گویا، ڈی جی پی آر ثمن رائے کی ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز، پنجاب کیلئے انتھک خدمات قابل قدر ہیں جو کہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنے کام کو اپنی پہچان بنایا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز، پنجاب کیلئے انکی ناقابل فراموش خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

citytv.pk

citytv.pk

اپنی رائے کا اظہار کریں