جہاز کی آن لائن ٹکٹ بُک کرتے ہوئے کیسے بچت کی جائے؟


لائف سٹائل

اتوار 21 نومبر 2021 6:41

سفر تو ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے چاہے اردو والا ہو یا انگریزی والا، تاہم کہیں آنے جانے کے لیے ہونے والے سفر کی بات کی جائے تو اس کے لیے سب سے اہم ذریعہ ہوائی سفر ہے۔
کورونا وبا کے اثرات کم ہونے کے باوجود زندگی تیزی سے نارمل ہو رہی ہے اور مختلف ممالک نے فلائٹس بھی کھول دی ہیں جبکہ اندرون ملک بھی جہاز پر سفر کیا جا سکتا ہے۔
سفر کے لیے ٹکٹ تو لینا ہی پڑتا ہے لیکن آج کل آن لائن ٹکٹ کافی مشہور ہے کیونکہ کہیں جائے بغیر کنفرم ہو جاتا ہے اور دوسرا اس کے لیے کیش بھی جیب میں نہیں رکھنا پڑتا بلکہ اکاؤنٹ سے براہ راست ٹرانسفر کر دیے جاتے ہیں۔
ٹکٹ کی بکنگ کے لیے ایئرلائن سے براہ راست یا تھرڈ پارٹی یعنی کسی ویب سائٹ کی وساطت سے رابطے کی سہولت ہوتی ہے۔
عام طور پر تھرڈ پارٹی کی ویب سائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ ان کی مدد سے سرچنگ کچھ آسان ہو جاتی ہے بلکہ یہ اکثر تجزیہ اور موازنہ بھی پیش کرتی ہیں۔
اسی طرح ان پر بہترین اور سستی آپشنز کی تلاش میں مدد دینے والے ٹولز کے علاوہ ان کی جانب سے روزانہ الرٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ اگر کسی پرواز نے کسی خاص موقع پر ٹکٹس سستے کیے ہیں تو ان کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔

بجٹ ایئرلائن کا تعین کریں

اکثر ایئرلائنز کے کرائے اس لیے بھی زیادہ ہوتے ہیں کہ ان میں مشروبات، کھانا اور سامان کی فیس کٹوتی بھی شامل ہوتی ہے جبکہ بجٹ ایئر لائنز عام طور پر لگژری فراہم نہیں کرتیں تاہم سستے ٹکٹس کے بدلے سفر مہیا کرتی ہیں۔
اس لیے اگر آپ نے ٹکٹ میں پیسے بچانے ہیں تو یا تو اپنے بجٹ کے حساب سے پرواز کا تعین کریں یا پھر بجٹ ایئرلائنز کی طرف آئیں۔

تلاش کی رازداری کو برقرار رکھیں

زیادہ تر سرچ انجن اور ویب سائٹس صارفین کی معلومات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتی ہیں، جس سے کمپنیز کو پتہ چلتا ہے کہ کس کو کتنا تلاش کیا گیا اور کتنے ٹکٹس آن لائن لیے گئے، اگر یہ سلسلہ تیز ہو تو کمپنی کرائے بڑھاتی ہے۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ ایئر لائنز کو ہسٹری کی پوشیدگی کے لیے پرائیویٹ براؤزنگ موڈ میں چیک کیا جائے کیونکہ اس میں ہر استعمال کے بعد کوکیز ری سیٹ ہوتی ہیں۔

سستے دنوں اور منزلوں کا تعین

آپ فلائٹ سرچ انجن استعمال کر سکتے ہیں اور ہر مہینے پرواز کی قیمتوں کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں جبکہ تجزیہ بھی کر سکتے ہیں کیونکہ سستے دنوں کا تعین کرنے کا کوئی حتمی طریقہ نہیں ہے۔
 پیر سے جمعہ تک ہفتے کے دنوں میں قیمتیں عموماً سستی ہوتی ہیں اور ہفتے کے آخر میں ٹکٹس مہنگے ہو جاتے لیکن ضروری نہیں کہ ہر بار ہی ایسا ہو، کچھ خاص تہوار یا ایام آنے پر یہ سلسلہ متاثر بھی ہو سکتا ہے۔ لہٰذا مسافر کو ایسے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو ہفتے کے دن اور اختتام ہفتہ پر ٹکٹ کی قیمتوں کا موازنہ کرنے میں مدد کریں۔

واپس اوپر جائیں
City Tv Pk

اپنی رائے کا اظہار کریں