ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن نےکمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کو مخطوطہ آیت مبارکہ پیش کیا۔

citytv.pk

 

ساہیوال (سٹی ٹی وی پاکستان)ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن غلام عباس فراست نے ہمراہ وسیم اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیج مینجمنٹ کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کو مخطوطہ آیت مبارکہ اُن کے دفتر میں پیش کیا۔

مزید برآں سی ایم ٹیلنٹ ہنٹ پنجاب2021-22 کے حوالے سے کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔ بریفنگ میں کمشنر علی بہادر قاضی کو بتایا گیا کہ امسال بھی سی ایم ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے موسیقی تخلیقی تحاریر فائن آرٹس ڈرامہ لوک رقص اور دستکاری کے مقابلے پہلے ضلعی پھر ڈویژنل اور آخر میں صوبائی سطح پر ہونگے۔

گذشتہ کی طرح اس بار بھی آرٹس کونسل ان مقابلوں میں دیانتداری اور شفافیت کو برقرار رکھے گی اور اپنی ڈویژن کے لیے باعث فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس ضمن میں کونسل نے ایک بھر پور تشہیری مہم چلانے کی پلاننگ کرلی ہے۔

مزید یہ کہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن عقیل اشفاق نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سی ایم ٹیلنٹ ہنٹ2021-22 کی تشہیر پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا بر بھر پور طریقے سے ہو گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں