ضلعی انتظامیہ پٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک

citytv.pk

 

ساہیوال(سٹی ٹی وی پاکستان)ضلعی انتظامیہ پٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوگئ ڈپٹی کمشنر واجد شاہ کی ہدایت پر سول ڈیفینس آفیسر نے پٹرول پمپس کے دورے کئے

جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی پمپس کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دیدیا ہے-ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے پٹرول پمپس ایسوسی ایشن اور کمپنیوں کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے

بلاتعطل سپلائی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے-ترجمان نے بتایا کہ شہر میں 4 پی ایس او ایک شیل اور ایک یورو کمپنی کے پمپ پر وافر سٹاک موجود ہے
چیچہ وطنی اور نواحی علاقوں میں بھی سپلائی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے-

citytv.pk

citytv.pk

اپنی رائے کا اظہار کریں