حلیمہ نواز ویلفیئرآرگنائزیشن رجسٹرڈشاہ جمال کے زیراہتمام غریب،ناداراور بیوہ خواتین میں گرم کپڑے اور رضائیاں تقسیم کی گئیں

citytv.pk

 

واہ کینٹ(نمائندہ خصوصی) حلیمہ نواز ویلفیئرآرگنائزیشن رجسٹرڈشاہ جمال کے زیراہتمام سردیوں کی مناسبت سے غریب،ناداراور بیوہ خواتین میں گرم کپڑے اور رضائیاں تقسیم کی گئیں

اس حوالے سے ایک سادہ مگرپروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردارعون حمید ڈوگرنے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ چیئرمین یونین کونسل شاہ جمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ،لیگل ایڈوائزرمحسن رضا ایڈووکیٹ،صدر حلیمہ نواز ویلفیئرآرگنائزیشن جعفر حسین گوندل،قاری عطاء اللہ آصف اوراصغر خان لشاری ایڈووکیٹ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن رضا ایڈووکیٹ اورقاری عطاء اللہ آصف کا کہنا تھا کہ حلیمہ نواز ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدرجعفر حسین گوندل ایک دردمند دل رکھنے والے انسان ہیں اور انھوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے غریب،یتیم، معذور بچوں کے علاج معالجہ اور ان کی نگہداشت کا معاملہ ہویا پھرنادار بیوہ خواتین کی مالی امدادکا مسئلہ،حلیمہ نواز ویلفیئرآرگنائزیشن جعفر حسین گوندل کی زیرنگرانی اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ بھر میں خدمت کے حوالے سے ایک بہترین کام کر رہی ہے

اب آرگنائزیشن کی جانب سے دوست احباب کے تعاون سے 150ضرورت مند اور مستحق خاندانوں میں گرم کپڑے اور رضائیاں تقسیم کی گئیں جوکہ ایک قابل ستائش عمل ہے صدر حلیمہ نواز ویلفیئرآرگنائزیشن جعفر حسین گوندل کاکہنا تھاکہ 50سے زائد یتیم اور معذوربچے حلیمہ نواز ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیر کفالت ہیں جن کی رہائش،خوراک،ادویات اور علاج معالجہ کاانتظام حلیمہ نواز ویلفیئرآرگنائزیشن اپنی مدد آپ کے تحت کررہی ہے

انھوں نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیاکہ جن کے تعاون سے خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے جعفر حسین گوندل نے اہل علاقہ سے اس کارخیرمیں حصہ لینے کی اپیل بھی کی تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب،ضرورت منداور مستحق افراد کی مددکی جاسکے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں