آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے عوام پر ڈرون حملے جاری بلاول

 

اوکاڑہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  نااہل حکومتی ٹولے نے ناقص پالیسیوں سے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے وعدوں کے برعکس آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عوام پر مہنگائی کے ڈورن حملے کئے جارہے ہے، حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول نہایت کٹھن ہوچکا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔  اب آئے روز غریب کی ضروریائے زندگی کی اشیاء آٹا، گھر، چینی، چاول،  دالوں پر قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ایف ساہیوال ڈویژن کے سینئر رہنما رضوان خاں بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں