پسپ پرگرام کے تحت سیوریج منصوبہ کی تاخیر ،چینی کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندہ شی چولین کو ضلعی انتظامیہ کے تحفظات

citytv.pk

 

ساہیوال(ارشد سردار چودھری ) پسپ پرگرام کے تحت سیوریج منصوبہ کی تاخیر پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چینی کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندہ شی چولین کو ضلعی انتظامیہ کے تحفظات اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کردیا-

ڈپٹی کمشنر سے کمپنی نمائندہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی-واجد علی شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز پروگرام ساہیوال کی ترقی کے لئے گیم چینجر ہے ورلڈ بنک کے تعاون سے جاری اس منصوبہ کے ثمرات ہر صورت شہریوں تک پہنچنے چاہیں –

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے تحت جاری کام جلد از جلد پایہ تکمل تک پہنچائے جائیں سیوریج کا کام تیز اور مطلوبہ معیار کے مطابق کیا جائے جاری منصوبہ کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات سے آگاہ ہوں انہوں نے کہا کنٹریکٹر مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر ہر صورت کام مکمل کرے-

 

اپنی رائے کا اظہار کریں