ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی محکمہ مال ساہیوال میں ڈیجیٹل گرداوری کے انقلابی پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پٹواریوں میں اسناد تقسیم

citytv.pk

 

ساہیوال(ارشد سردار چودھری )ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر سرپرستی محکمہ مال ساہیوال میں ڈیجیٹل گرداوری کے انقلابی پروگرام میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پٹواریوں میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی-

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عاصم سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین کے ہمراہ پٹواریوں میں اسناد تقسیم کیں -انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محنتی افسران اور اہلکار محکمہ مال کے ماتھے کا جھومر ہیں -ان کی حوصلہ افزائی آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی-

دریں اثناء ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم ہے-اس سلسلہ میں محکمہ صحت ساہیوال نے خسرہ اور روبیلا کیخلاف مہم میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100 فیصد ہدف سے 13 فیصد زائد حاصل کرلیا-

ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد خسرہ، پرائس کنٹرول اور ڈیجیٹل گرداوری کا جائزہ لیا گیا-انہوں نے کھادوں اور اشیاء خوردونوش کے ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری کا کام مزید تیز کیا جائے-

انہوں نے مثالی کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین کو بھی شاباش دی-

 

اپنی رائے کا اظہار کریں