مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام ”شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمّد اقبال اور عشق رسول ﷺ” کے عنوان کے تحت سیمینار کا انعقاد

citytv.pk

 

ساہیوال (ارشد سردار چودھری )وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ہدایت پر یونیورسٹی آف ساہیوال میں مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام ”شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمّد اقبال اور عشق رسول ﷺ” کے عنوان کے تحت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض مجید امجد لٹریری سوسائٹی سے خضریٰ اور محمد نصیرنے سر انجام دیئے۔ شعبہ قانون کے محمد طیب نے اقبال اور فلسفہ خودی کے موضوع تقریر کی۔ تقریب سے فکر اقبال سوسائٹی کے چیئرمین طاہر باہو نے مفصل خطاب کیا- طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔

طلبا نے کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنایا، جسکو حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب میں یونیورسٹی کی فیکلٹی اور انتظامی افسران نے بھی خصوصی شرکت کی جن میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز ڈاکٹر آصف نواز، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر سائرہ عزیز، ڈائریکٹر QEC ڈاکٹر عبدالحمید، ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر محمّد ایوب، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر اکرام احمد، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری ڈاکٹر امین عابد، HoDs ڈاکٹر طارق مسعود، ڈاکٹر عدیل رانا اور شیخ عمر دراز، اور ڈاکٹر محمّد رفیق اور ڈاکٹر سرمد شاہین نمایاں تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی رجسٹرار سید غلام علی اصغر نے اپنے اختتامی کلمات میں علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی، جبکہ مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف مبشر سعید نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمانان میں یادگاری شیلڈذ تقسیم کی گئیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں