سعودی کے عرب کے ناقابل استعمال ڈالر پر حکومت کو کتنا منافع دینا ہوگا،بڑی معلومات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سعودی ڈیولمپنٹ فنڈ سے ملنے والے تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منطوری دیدی ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی ، سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کے لیے تین ارب ڈالر دیے تھے جو پاکستان خرچ نہیں کر سکتا

سعودی عرب نے تین ارب ڈالر پاکستان کے سٹیٹ بینک میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایک سال کیلئے جمع رہیں گے اور پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کو سالانہ چار فیصد منافع ادا کرے گا ، سعودی حکومت سے معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس بھجوایا گیا ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ، قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی جسے منظوری مل گئی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں