حکومت مہنگائی کم نہیں کرسکتی تو بڑھنے بھی نہ دے: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان برپا ہے روز بروز اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام بہت پریشان ہے حکومت عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو حل کرے اگر مہنگائی کم نہیں کر سکتے تو بڑھنے بھی نہ دے۔ جمہوری حکومت کی مضبوطی کیلئے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہوگا۔ عوام کو مزید پریشانیوں سے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے حکومت فوری موثر انتظامات کرے پرویزالٰہی سینیٹر کامل علی آغا کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر کاظم علی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی، اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی وقاص حسن موکل اور آمنہالفت سمیت مسلم لیگی رہنما کارکن بھی موجود تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں