متحدہ علماء بورڈ ملک میں رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوششیں کر رہا ہے.طاہر اشرفی

مذہبی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ متحدہ علماء بورڈ ملک میں رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔آج(جمعرات) لاہور میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ نے باہمی مشاورت سے دوہزار چودہ سے التواء کا شکار اڑسٹھ کیسز کا فیصلہ کیا ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ بورڈ نے اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے اقلیتوں کے مذہبی رہنماؤں کے نمائندوں سے کئی ملاقاتیں کی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں