وزیراطلاعات کاسینیٹ سےسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022ء کی منظوری پراظہارمسرت

اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے سینیٹ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2022ء کی منظوری پر مسرت کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ عدم اعتماد کاخواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوگئے ہیں جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم عمران خان کو ہرا نہیں سکتیں ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ اﷲ تعالی کی مدد کے ساتھ کامیابی کے اس سفر کو روکا نہیں جاسکتا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں