فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، سینیٹ آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا۔انہوں نے کہا کہ یہ چھوئی موئی اپوزیشن ہے ، عوامی مفاد کی قانون سازی میں حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او لینے کی کوششیں کرتے ہیں مگر ہر محاذ پر شکست انکا مقدر ہے۔
Congratulations as @SenatePakistan has passed the bill further to amend the #StateBank of #Pakistan Act 1956.
44 vs 43 & 2nd time 43 vs 42
This will strengthen functioning of the institution,also give freedom and do away with any political interference which was the case in past pic.twitter.com/kDZZsUFe2x
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 28, 2022
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی رائے شماری میں مجموعی طور پر 85 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 43 ووٹ بل کی حمایت جبکہ 42 ووٹ بل کی مخالفت میں کاسٹ کیے گئے۔اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائز کا گھراؤ کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دی جبکہ اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی ووٹنگ چیلنج کرتے ہوئے ری کاؤنٹ ری کاؤنٹ کی نعرے بازی بھی کی۔