تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے لیے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے لئے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ساڑھے 3 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا ہے. وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمود الرشید اورمتعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پارٹی اموراوربلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی. تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے لئے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ پارٹی سے مخلص اورمضبوط امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیاراور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں