کورونا کے وار جاری مزید 44افراد جان سے گئے چوبیس گھنٹے کے دوران 3019 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 44افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29ہزار 731ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 80ہزار 592ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3ہزار 19نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4لاکھ 94ہزار 238، سندھ میں 5لاکھ 56ہزار 772، خیبرپختونخوا میں 2لاکھ 8ہزار 817، بلوچستان میں 35 ہزار 17، گلگت بلتستان میں 11ہزار 116، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32ہزار 892جبکہ آزاد کشمیر میں 41ہزار 740کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2کروڑ 56لاکھ 96ہزار 17افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 56ہزار 260نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13لاکھ 70ہزار 693مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 640مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29ہزار 731ہوگئی۔ پنجاب میں 13ہزار 335، سندھ میں 7ہزار 971، خیبرپختونخوا میں 6ہزار 103، اسلام آباد میں 996، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 766مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں