جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر گرفتار

مکمل ویکسنیشن کرانے والے فضائی مسافروں کے لئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں  جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ایف آئی اے امیگریشن ذرائع  نے بتایا کہ مسافرقیصر منیرقطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر605کے ذریعے دوحہ بذریعہ جرمنی جانا چاہ رہا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع نے کہا کہ امیگریشن عملے نے مسافر کے سفری دستایزات چیک کئے تو جرمنی کا ویزا جعلی نکلا جس کے بعد مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کی گئی کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر  بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کو کرلیا گیا تھا۔

Advertisement

امیگریشن ذررائع  نے بتایا کہ کراچی سے جعلی افغانی پاسپورٹ  بیلجیم کا ریزڈینٹ پرمٹ دستاویزات پر بلجیئم  جانے کی کوشش میں  فاروق نامی مسافر   گرفتارکیا گیا۔

 مسافر  جعلی پاسپورٹ پر ورک ویزہ پر  بلجیئم  جانا چاہتا تھا کہ امیگریشن عملے نے مسافر کے سفری دستاویزات کو مشکوک قرار دیکر چھان بین شروع کی۔

چھان بین سے  مسافر کے پاسپورٹ اور بلجیئم کا ریزڈینٹ کارڈ  جعلی  نکلا، جس کے بعد  مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں