کوہ پیما علی رضا سدپارہ گلگت بلتستان کے عظیم بیٹے تھے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ گلگت بلتستان کے عظیم بیٹے تھے۔

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے علی رضا سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی رضا سدپارہ گلگت بلتستان کے عظیم بیٹے تھے، جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں 17 مرتبہ سر کیں، کوہ پیمائی کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا اہم مقام ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی سرزمین نے دنیا کے عظیم کوہ پیماہ پیدا کیے ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں ان کوہ پیماؤں نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کیا ہے۔

مشیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے گلگت بلتستان کے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement

کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے

اسکردو میں نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا  پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے کے باعث گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

کوہ پیما علی رضا سدپارہ 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ رہے اور انہیں رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔

علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں