شمالی وزیرستان سے2 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، قادر پٹیل

قادر پٹیل نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے2 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرصحت  قادر پٹیل نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے2 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، پولیوسے متاثرہ دونوں بچے ڈیڑھ ڈیڑھ سال کی عمر کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ ہونے والے دونوں کیسز کا تعلق میرعلی سے ہے، رواں برس شمالی وزیرستان سے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

 قادر پٹیل نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کو معذور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس ہیں، شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت  بھی حساس ہیں۔

وفاقی وزیرصحت نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے باہر ایک سے دوسرے میں وائرس کی منتقلی کی تصدیق نہیں ہوئی، پولیو سے متاثرہ تمام بچوں کو تمام ممکنہ بحالی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں