ریلویز پولیس کراچی کی کارروائی؛ 4 ریلوے مٹیریل چور گرفتار کر لیے

امیر خاندان کے لاپتہ بیٹا ظاہر کرنے والے شخص کا جھوٹ 41 سال بعد پکڑا گیا

ریلویز پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ریلوے مٹیریل چور گرفتار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلویز پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دو الگ واقعات میں گرفتار کیا گیا، ملزمان بہادر خان،سلمان، طاہر اور داؤد خان کو نقیب کباڑ خانہ واقع ٹائر کمپنی این ٹی آر کالونی سے اور ریلوے یارڈ کے بی ایکس نیٹی جیٹی پل سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ریلویز پولیس نے کہا کہ ملزمان ریلوے مٹیریل چنگچی رکشہ میں لوڈ کر کے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں قیمتی ریلوے مٹیریل برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس کراچی سٹی میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ریلویز پولیس ریلوے مٹیریل چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں