کراچی میں آندھی اور تیز بارش کا خطرہ ٹل گیا

کراچی میں آندھی اور تیز بارش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں آندھی کا امکان اب نہیں ہے، آج؎ ہلکی بارش کا امکان رہے گا، مشرقی سندھ میں موجود مون سون سسٹم کا کچھ حصہ زمین میں موجود ہے اور کچھ سمندر میں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کو خلیج بنگال سے وہ سپورٹ نہیں مل رہی جس کی امید کی جارہی تھی، کل ہونے والی تیز بارش کے بارے میں موسمیاتی جائزے کے بعد مزید پیش گوئی کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ آج محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں