پنڈی کا چوہا مگر مچھ میں چھپ کر سیاست کر رہا ہے، پلوشہ خان

پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنڈی کا چوہا مگر مچھ میں چھپ کر سیاست کر رہا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے شیخ رشید کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا چوہا مگر مچھ میں چھپ کر سیاست کر رہا ہے، پنڈی کے عوام شیخ رشید کی گٹر سیاست کو دفن کر چکے ہیں۔

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو جوتے کی نوک سے اقتدار سے باہر کیا ، شیخ رشید جن کے جوتے چاٹتے رہے ہیں اب انہیں آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج عمران خان کی قیادت میں انقلاب آ گیا ہے، آج عمران خان سارے پاکستان کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگانا چاہتے ہیں، مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی، 45 فیصد گیس مہنگی ہوئی، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیا۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، 17 جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں