خان پور: مکان کی چھت گرنے سے تین خواتین ملبہ تلے دب گئیں

خان پور میں شہری علاقہ رحمان کالونی میں مکان کی چھت گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے 3 خواتین ملبہ تلے دب گئیں، تینوں خواتین کو تشویشناک حالت میں ملبہ سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کمرہ کی ریپیرنگ کے دوران چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، زخمیوں میں 60 سالہ تحسین بی بی، 40 سالہ صغراں بی بی اور 20 سالہ انعم شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں