حلف دے سکتے ہو کہ نواز شریف، زرداری اور مولانا چور نہیں؟ علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا آپ حلف دے سکتے ہو کہ نواز شریف، زرداری اور مولانا چور نہیں؟

 سابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے لئے پاکستان کا سودا نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے ایک فوجی کا بیٹا اور بھائی ہو کر آپ سے مخاطب ہوں، جب فوجی حالت جنگ پر ہوتی ہے تو ان کے خاندان کی کیا حالت ہوتی ہے میں سمجھتا ہوں۔

علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ سازش ہے یہ کہتے ہیں کہ مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلف دیتا ہوں کہ عمران خان کرپٹ نہیں ، چور نہیں ہے بلکے عمران خان اسلامی فلاحی ریاست چاہتے ہے، کیا آپ حلف دے سکتے ہو کہ نواز شریف، زرداری اور مولانا چور نہیں؟

Advertisement

 سابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ میں جب سوال کرتا ہوں کہ آپ نیوٹرل ہیں جواب آتا ہے نہیں نہیں اور عوام کا بھی یہی جواب آتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے سارے دشمنوں کو نہ صرف اکٹھا کر دیا بلکہ برہنہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف سازش بے نقاب ہو چکی ہے، پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت ہوئی، جس دن عمران خان گیا کیا اس دن ملک میں کوئی لوڈ شیڈنگ تھی؟ کیا عمران خان شاپنگ بیگ میں بجلی ڈال کر لے گئے؟

بابر اعوان نے کہا ہے کہ قوم بتائے کہ پاکستان میں آج جتنی مہنگائی ہے اتنی تاریخ میں کبھی ہوئی؟ بس چند دنوں کی بات ہے، ہم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکہ اور دینگے۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے پہلے عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم پنجاب کے ضمنی الیکشن جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 17 کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے، عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کیا، تیل اور بجلی سستی کی۔

   پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام سمجھدار ہیں، عمران خان خان کو دو تہائی اکثریت دیں گے، آج کل ہم پر کیسز بن رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان کی قیادت میں انقلاب آ گیا ہے، آج عمران خان سارے پاکستان کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگانا چاہتے ہیں، مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی، 45 فیصد گیس مہنگی ہوئی، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، 17 جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں