ہماری سوچ سے بڑھ کر عوام مہنگائی کے خلاف نکلے ہیں، پرویز خٹک

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری سوچ سے بڑھ کر عوام مہنگائی کے خلاف نکلے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے پہلے عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم پنجاب کے ضمنی الیکشن جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 17 کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے، عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کیا، تیل اور بجلی سستی کی۔

   پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام سمجھدار ہیں، عمران خان کو دو تہائی اکثریت دیں گے، آج کل ہم پر کیسز بن رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان کی قیادت میں انقلاب آ گیا ہے، آج عمران خان سارے پاکستان کی آواز ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگانا چاہتے ہیں، مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی، 45 فیصد گیس مہنگی ہوئی، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، 17 جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔

  اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے سارے دشمنوں کو نہ صرف اکٹھا کر دیا بلکہ برہنہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف سازش بے نقاب ہو چکی ہے، پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت ہوئے، جس دن عمران خان گیا کیا اس دن ملک میں کوئی لوڈ شیڈنگ تھی؟ کیا عمران خان شاپنگ بیگ میں بجلی ڈال کر لے گئے؟

بابر اعوان نے کہا ہے کہ قوم بتائے کہ پاکستان میں آج جتنی مہنگائی ہے اتنی تاریخ میں کبھی ہوئی؟ بس چند دنوں کی بات ہے، ہم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکہ اور دینگے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں