عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال  نے پی ٹی آئی جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے، آج ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت پہ گیس کے سودے نہیں کیے جس کی بدولت بجلی بنانے کے کارخانے بند پڑے ہیں، گزشتہ حکومت نے  قرضوں اور خسارے میں معیشت کو جکڑ کر بدترین مہنگائی کا ورثہ چھوڑا۔

 احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جلسہ نہ کرو قوم سے معافی مانگو۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں