محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جدید ای لائبریری کورونا وائرس کی وجہ سے 6 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی

محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جدید ای لائبریری کورونا وائرس کی وجہ سے 6 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی

ساہیوال ( سٹی ٹی وی )محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جدید ای لائبریری کورونا وائرس کی وجہ سے 6 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے تا کہ طلبا و طالبات اور سکالرز لائبریری سے استفادہ حاصل کر سکیں –

 

 

 

لائبریری کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شیخ محمد چوہان اور چوہدری علی شکور نے شرکت کی –

 

 

 

ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم بھی ان کے ہمراہ تھے -انہو ں نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا –

 

 

 

انہوں نے لائبریری میں موجود لیپ ٹاپس اور کتابوں کی چوری روکنے کے لئے ای ٹیگ سسٹم نصب ھونے پر خوشی کا اظہار کیا – بعد ازاں مہماناں خصوصی نے لائبریری لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے –

 

اپنی رائے کا اظہار کریں