بول نیوز پر عمران خان کے خطاب کی ویڈیو نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل ’’بول نیوز‘‘ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ویڈیو کو اب تک 26 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

پاکستان کے مقبول ترین چینل ’’بول نیوز‘‘ نے یہ نیا ریکارڈ 13 اگست کی شب اس وقت بنایا جب سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسہ منعقد کیا جس میں کروڑوں کی تعداد میں عوام موجود تھی۔

پاکستان کی 75ویں آزادی کے جشن میں ’’بول نیوز‘‘ نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور اس دوران بول نیوز کی ٹیلی ویژن ریٹنگ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ صارفین کے مقبول ترین نیوز چینل ’’بول نیوز‘‘ کے یوٹیوب چینل  پر اب تک 26 لاکھ سے زائد صارفین سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

Advertisement

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کی یہی ویڈیو ’’اے آر وائی نیوز‘‘ پر 24 لاکھ صارفین نے دیکھی جب کہ دیگر چینلز پر اس ویڈیو کو ایک لاکھ ویووز بھی نہ مل سکے۔

ناظرین کی اتنی بڑی تعداد یہ ظاہر کررہی ہے کہ لوگ اپنے پسندیدہ چینل اور اس پر نشر کی جانے والی تمام اہم اور تازہ ترین خبروں کے منفرد انداز کو پسند کرتے ہیں۔

بول نیوز کی انتظامیہ اس اعتماد پر تہہ دل سے ناظرین کا شکریہ ادا کرنی چاہتی اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ  ’’بول نیوز‘‘ آزادی صحافت کے لیے اپنی جدوجہد ایسے ہی جاری رکھے گا۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں