لیموں پانی نہیں بلکہ وزن کم کرنے کے لئے یہ حیرت انگیزمشروب استعمال کریں

موٹے افراد کے لئے وزن کم کرنا کسی معرکہ سے کم نہیں، خصوصاً پیٹ اور کمر پر جمی چربی سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں ہوتا بہت جتن کرنے کے بعد خاطر خواہ نتائج بر آمد نہیں ہوتے، اس  لئے جہاں موٹاپا کم کرنے کے لئے میٹابولزم کوتیز کتنا ضروری ہے تاکہ جمی چربی ایندھن کے طور پر استعمال ہوسکے وہی جسم کوڈی ٹاکس یعنی فاسد مادوں پاک سے کرنا بھی اہم ہے۔

ان دونوں باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں پر ایک ایسے مشروب کی ترکیب پیش کی جارہی ہے جو یہ دونوں کام کر کے آپ کے وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس مشروب کو تیار کرنے کے لئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں دارچینی، گریپ فروٹ، ادرک اور پانی شامل ہیں یہ مشروب بیک وقت  مٹابولزم کو تیز کرنے اور جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرنے اپنی مثال نہیں رکھتا۔

گریپ فروٹ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے، جمی چربی کو پگھلانے میں لیموں سے زیادہ مؤثرہے۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ رات میں میٹا بولزم سست ہوجاتا ہے اسی لئے اس مشروب کو رات میں استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ میٹابولزم کو تیز کیا جاسکے اس طرح سوتے ہوئے بھی وزن میں کمی ممکن ہوسکے گی۔

مشروب بنانے کے لئے درکار اجزاء:

Advertisement

2 گریپ فروٹ کا رس

ایک چائے کا چمچ ادرک کا عرق

½ چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر

½ کپ نیم گرم پانی

ترکیب:

تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں، اور رات میں سونے سے قبل تقریباً 12 دنوں تک استعمال کریں۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں