سیلاب سے متاثرہ ڈی جی خان اور راجن پور میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

سیلاب سے متاثرہ ڈی جی خان اور راجن پور میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

‘امدادی ٹیمیں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں’

ادارے نے کہا کہ امدادی ٹیمیں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں، اب تک 6000 سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متوقع نئی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے اثرات پر نئی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

Advertisement

‘دونوں اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں’

ادارے نے یہ بھی کہا کہ دونوں اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان میں کھانے پینے سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں