وزن کم کرنے کا وہ طریقہ جو جاپانی بھی اپناتے ہیں، جانئیے

آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کا وہ طریقہ بتا رہے ہیں، جو جاپانی بھی اپناتے ہیں اور ان کا وزن بھی نارمل رہتا ہے۔

بند گوبھی سے وزن کم کریں

بند گوبھی وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے، کے، میگنیئشم، فولیٹ، فائبر، ایپی جینن، زی ایکساژنتھن، کائما فیرول اور دیگر کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزن کم کرنے کا طریقہ:

اجزاء:

Advertisement

٭ ا بند گوبھی، باریک کٹی ہوئی اور 1 ثابت،

٭ 4 چمچ پنک سالٹ،

٭ 5 سے 6 سیب (سیب کا جوس)،

کیا بنانا ہے؟

بند گوبھی کا اچار دراصل وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ تیزی سے ہمارا میٹا بولزم بوسٹ کرتا ہے اور خون کی گردش کو بڑھاتا ہے، پسینے پیدا کرتا ہے تاکہ چربی پگھل جائے۔

طریقہ:

Advertisement

٭ بند گوبھی کو اچھی طرح کاٹ لیں، پھر اس میں پنک سالٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

٭ ایک کھلے منہ کے جار میں 1 کپ سیب کا جوس ڈالیں اور اس میں ساری بند گوبھی ڈالیں اور اوپر سے 2 کپ سیب کا جوس ڈال کر بند گوبھی کو جار کے اندر اس طرح ہاتھ سے بھریں کہ اندر کوئی جگہ خالی نہ رہ جائے اور مکمل جار اس سے بھر جائے۔

٭ اب ایک بند گوبھی کے اوپری 2 پتے پورے لیں اور ان کو جار کے اندر اوپری سطح پر بچھا دیں۔

٭ پھر اس کا ڈھکن لگا کر بند کرکے کسی ایسی جگہ پر 5 دن کیلئے رکھیں جہاں دھوپ بھی ملے اور تازہ ہوا بھی۔

٭ 5 دن کے بعد بند گوبھی کے پتوں کو نکال کر پھینک دیں اور روزانہ نہارمنہ اور ہر کھانے سے قبل اس اچار کو 1 سے 3 چمچ ضرور کھائیں۔

٭ جتنا زیادہ استعمال ہوگا، اسی حساب سے وزن میں کمی بھی آئے گی۔

Advertisement

اپنی رائے کا اظہار کریں