پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کا فیصلہ کر لیا

Pakistan decides to book coronavirus vaccine in advance

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کا فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کا فیصلہ کر لیا ، ایڈوانس بُکنگ کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری دئے جانے کے بعد کیا گیا۔

 

اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کروانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔

 

حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لیے سو ملین ڈالر مختص کر دئے ہیں۔ نوشین حامد نے کہا کہ بہت جلد پاکستان ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کے لیے پیسے ادا کردے گا۔

 

پہلے مرحلے میں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین میسر آئے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز ، ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگے گی۔ یاد رہے

 

کہ ملک بھر میں کورونا وائر س کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے جس کے نتیجے میں 33 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

 

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدا و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی ہے۔

 

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا

 

کہ وزیراعظم عمران خان کورونا ویکسین خریدنے کے لیے خصوصی اجازت دی ہے، عمران خان نے کورونا کی مؤثر ویکسین اوربروقت ملک میں ویکسین منگوانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں

 

تاہم اب پاکستان نے ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں