پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، بڑے بڑے براڈ کاسٹرز میچز اپنے ملک میں دکھانے کیلئے تیار

شائقین اب بابراعظم کو شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی، کیریبین میں فلوسپورٹس ،برطانیہ میں سکائی سپورٹس اور نیوزی لینڈ میں سکائی نیوزی لینڈ کے ذریعے ان ایکشن دیکھ سکیں گے

96

پاکستان میں کرکٹ کے دوبارہ آغاز نے دنیا بھر کے نشریاتی اداروں نے 2023ء تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور تمام ہوم سیریز کے میچوں کے لئے میڈیا رائٹس کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ پارٹنرشپ کرنے کے لیے راغب کیا ہے۔ پی ٹی وی سپورٹس اور سپر سپورٹس نے گذشتہ سال بالترتیب پاکستان اور افریقہ کے میڈیا رائٹس پاکستان کرکٹ بورڈ سے حاصل کیے تھے، پی سی بی نے اب شمالی امریکہ ، کیریبین ، نیوزی لینڈ اور برطانیہ میں شراکت داری پر دستخط کردیئے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ شائقین اب بابر اعظم اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کو شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی، کیریبین میں فلوسپورٹس ، برطانیہ میں سکائی سپورٹس اور نیوزی لینڈ میں سکائی نیوزی لینڈ کے ذریعے ان ایکشن دیکھ سکیں گے۔

Image

پی سی بی کی آسٹریلیا ، مشرق وسطی اور جنوبی ایشیاء میں ممکنہ براڈ کاسٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور مزید تفصیلات مقررہ وقت پر فراہم کی جائیں گی۔
پی سی بی نے اپنے بین الاقوامی میڈیا رائٹس کنسلٹنٹ کولگن باؤر کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کیا تھا اور ہر مارکیٹ کا سخت تجزیہ کیا تھا جس میں رائٹس کی پیکیجنگ اور تمام مارکیٹس سے مسابقت اور معیار کے براڈکاسٹر کو بڑھانے کے عمل وضع کرنا شامل ہے۔ 2022ء کے اختتام تک پاکستان بڑی بڑی ٹیموں کے خلاف شیڈول ترتیب دے چکا ہے جب کہ اس دوران پاکستان سپر لیگ 2021ء، 2022ء اور 2023ء بھی کھیلی جانی ہے ، پاکستانی شائقین جدید دور کے کچھ ایلیٹ کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شمولیت کے ساتھ ساتھ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ کا تجربہ کرسکتے ہیں۔
2021ء میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی ،اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی، انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیمیں بھی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ 2022ء میں آسٹریلیا نے پاکستان کا مکمل دورہ کرنا ہے، اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے آئے گی جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو