سونا مزید سستا ہو گیا

سونا مزید سستا ہو گیا

Gold became cheaper

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزارروپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکی کمی سے1846ڈالر ہوگئی جس کے

زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت170روپے کی کمی سے 96ہزار880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔دوسری جانبانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کوڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خریدمزید20پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کی کمی سے160.70روپے سے گھٹ کر160.45روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.50روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہواجس سے یورو کی قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218.30روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں