ویرات کوہلی،انوشکا شرما نے بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی

گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکارہ اوربھارتی کپتان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،جوڑے نے بیٹی کا نام وامیکا رکھا ہے

114

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی۔ گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی متعدد تصویریں سامنے آئی تھیں لیکن اب تک ان کی بیٹی کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی تھی۔

اب انوشکا شرما نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویرات کوہلی کے ساتھ کھڑی ہیں اور اپنی بیٹی کو تھامے ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہم زندگی میں محبت اور شکرگزاری کے ساتھ ساتھ رہے ہیں لیکن اس چھوٹی سی ’وامیکا‘ نے اسے ایک بالکل نئی سطح پر پہنچا دیا ہے، آنسو ، ہنسی ، پریشانی ، خوشی ،وہ جذبات جو کبھی کبھی منٹوں کے وقفے میں تجربہ کرتے رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نیند مضحکہ خیز ہے لیکن ہمارے دل بھرے ہوئے ہیں، آپ کی خواہشات ، دعاؤں اور اچھی توانائی کے لئے آپ سب کا شکریہ‘۔

تبصرے دکھائیں (2)