6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس فوری سماعت کیلئے ماڈل کورٹ منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیشن عدالت نے کورنگی میں 6 سالہ بچی ماہم کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت کی اور کیس فوری سماعت کیلئے ماڈل کورٹ منتقل کردیا اور مقدمہ جلد نمٹانے کی ہدایت کردی ، انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے اور تفتیشی افسر کو کیس کا چالان سیشن عدالت جمع کرانے کا حکم دیا تھا، گرفتار ملزم ذاکر عرف انڈولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا، کیس میں دو عینی شاہد بھی اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں، دونوں عینی شاہدین نے ملزم ذاکر عرف انٹوولہ کوبچی کی لاش کچرا کنڈی میں پھینکتے ہوئے دیکھا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں