4 سال میں 1331 ملزمان کو سزائیں دلوائیں، 539 ارب ریکور کئے، نیب

 

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نیب نے کہا ہے کہ 4سال میں 1331ملزمان کو سزائیں دلوائیں ،539ارب ریکور کئے،چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بڑی مچھلیوں کی اربوں روپے کی کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں،کیسز منطقی انجام تک پہنچائینگے،قومی احتساب بیورو (نیب ) نے گزشتہ 4سال کے دوران نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب آر ڈیننس1999کے سیکشن 10اور سیکشن 25 (بی) کے تحت دی گئی سزاؤں کی تفصیلات جاری کر دیں ،

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ جمعرات کو نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر ، ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ اور نیب کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ،

اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی مجموعی کارکردگی بالخصوص نیب آرڈیننس 1999کے سیکشن 10اور این اے او 1999کے سیکشن 25 (بی) کے تحت 9اکتوبر 2017ء سے 7اکتوبر 2021ء تک دی گئی سزائوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں