پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام حیدرآباد فٹسال چیلنج کپ 2021 کا آغاز

citytv.pk

شاہد ولی ایونٹ سپروائزر جبکہ مراد خان، عبدالمجید، عبداللہ شاہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔18مقامی ٹیمیں چیلنچ کپ کے لیئے مدمقابل ہیں۔احمد نواز صدر پی ڈی پی۔

 

حیدرآباد(عائشہ ارم سے) فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد فٹسال چیلنج کپ 2021 کا رنگارنگ آغاز ہوگیا۔ پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر احمد نواز نے میڈیا کووآرڈینیٹر عائشہ ارم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس ایونٹ کو معروف فیفا ریفری مرحوم اکبر علی راجپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے منعقد کیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑی انکی خدمات سے روشناس ہوسکیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سانگھڑ و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عبدالرحیم راجپوت تھے جبکہ عمر دراز خان اعزازی مہمان تھے جنہوں نے کک آف کرکے چیلنج کپ کا افتتاح کیا۔کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ڈی ایف اے سانگھڑ نے میزبان پی ڈی پی فائونڈیشن کو 5-1 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے وقار نے 4 اور شاہد نے 1گول  جبکہ میزبان ٹیم کا واحد گول عبداللہ شاہ نے اسکور کیا۔ ناک آئوٹ سسٹم کے تحت منعقدہ مذکورہ چیلنچ کپ کے حصول کےلیئے 18 مقامی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

قبل ازیں گورنمینٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے جمنازیم ہال میں مہمانان کی آمد صدر احمد نواز نے ایونٹ آرگنازئزنگ سیکریٹری شاہد ولی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران مراد خان، عبدالمجید، عبداللہ شاہ کے ہمراہ خوش آمدید کہا اور انہیں اجرک کے تحائف پیش کیئے۔ میچز کو ظفروحید راجپوت، سید ناظم حسین اور مراد خان نے سپروائز کیا۔اس موقع پر صداقت صدیقی، خالد بلوچ، رمیز راجہ اور دیگر موجود تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں