حیدرآباد فٹسال چیلنج کپ کےانعقاد کرکے پی ڈی پی نے کھیلوں کی بحالی کا سگنل دیا ہے۔پرویز شیخ

citytv.pk

حیدرآباد(عائشہ ارم سے)”حیدرآباد فٹسال چیلنج کپ کا انعقاد کرکے پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان نے کورونا کی تباہ کاریوں کے بعد کھیلوں کی بحالی کا سگنل دیا ہے جس سے معاشرے سے خوف کا عالم کمتر کرنے اور صحتمندانہ ماحول کی جانب پشقدمی میں مدد ملے گی”۔

ان خیالات کا اظہار میڈیا مینیجر پاکستان فیڈریشن بیس بال اور معروف اسپورٹس آرگنائزرز پرویز احمد شیخ، ڈاکٹر رمیز راجہ، سید مسرت علی شاہ اور فٹبال کوچ زاہد بلوچ  نے فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد فٹسال چیلنج کپ 2021 کے کوارٹر فائنلز کے موقع پر بحیثیت مہمانان خصوصی اپنے خطابات میں کیا۔

انہوں نے اس موقع پر صدر احمد نواز سمیت پوری پی ڈی پی فائونڈیشن کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔کھیلے گئے چاروں کوارٹر فائنلز کے بعد البلوشی فٹبال کلب، گورنمینٹ ڈگری کالج لطیف آباد فٹبال کلب،الہلال فٹبال کلب اور زیل پاک فٹبال کلب  فائنل فور مرحلے میں داخل ہوگئے۔پہلے کوارٹر فائنل میں ڈگری کالج نے لطیف آباد نے ہزارہ کلب کو 4-0 سے شکست دی۔ نعمان علی نے 3 اور حنین نے ایک گول اسکور کیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں الہلال کلب نے شاہین کلب کو 5-2 سے ہرایا۔

جبکہ زیل پاک کلب اور البلوشی کلب تکنیکی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ میچز کو آرگنازنگ شاہد ولی کی نگرانی میں ظفروحید راجپوت، سید ناظم حسین اور مراد خان سپروائز کررہے ہیں۔پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر احمد نواز نے میڈیا کووآرڈینیٹر عائشہ ارم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چیلنج کپ کے حصول کے لیئے کھلاڑیوں میں پایا جانے والا جوش و خروش دیکھنے کے قابل ہے اور شائقین کی کثیر تعداد گورنمینٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے جمنازیم ہال میں موجود رہتی ہے اور عمدہ کھیل پر کھلاڑی داد حاصل کرتے ہیں۔

قبل ازیں مہمانان کی آمد پر صدر احمد نواز نے ایونٹ آرگنازئزنگ سیکریٹری شاہد ولی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران مراد خان، عبدالمجید، عبداللہ شاہ کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا اور اجرک کے تحائف پیش کیئے۔ میچز کو ظفروحید راجپوت، سید ناظم حسین اور مراد خان نے سپروائز کیا۔اس موقع پر خلیل الرحمن، حسن علی آرائیں،صداقت صدیقی اور دیگر موجود تھے۔اس ایونٹ کو معروف فیفا ریفری مرحوم اکبر علی راجپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے منعقد کیا گیا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں