الہلال و البلوشی کلبس حیدرآباد فٹسال چیلنج کپ کا فائنل

citytv.pk

حیدرآباد(عائشہ ارم سے) الہلال کلب و البلوشی کلب حیدرآباد فٹسال چیلنج کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ گورنمینٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے جمنازیم ہال میں منعقدہ چیلنج کپ کے سیمی فائنلز میں زیل پاک کلب و ڈگری کالج کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے سیمی فائنل البلوشی کلب نے زیل پاک کلب کو 7-2 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کےابراہیم نے 3،امجد نے 2 جبکہ عثمان اور ،رند نے 1-1 گول کیا۔زیل پاک کے دونوں گول سیف اللہ نے اسکور کیئے۔

دوسرے سیمی فائنل میں الہلال کلب نے ڈگری کالج لطیف آباد کلب کو 6-3  سے ہرادیا۔مقررہ وقت میں میچ برابر تھا تاہم پینالٹی ککس پر الہلال نے 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی اور سوشل ایکٹوسٹ وارث علی راجپوت تھے جبکہ ناصر حسن جعفری، انیس بھیا،علی اصغر جعفری،  سابق  فٹبالر نیشنل ٹیم  محمد نعیم، غیاث الدین، صداقت صدیقی مہمان اعزازی تھے۔

جبکہ دیگر موجود معززین میں سید مسرت علی،زاہد بلوچ، عقیل احمد، رمیز راجہ،حسن علی آرائیں اور دیگر شامل ہیں۔ جنہیں آرگنائزنگ کمیٹی کے احمد نواز، شاہد ولی، مراد خان، عبدالمجید، عبداللہ شاہ کے ہمراہ پرویز احمد شیخ،خلیل الرحمن، حسن عباس جعفری اور طارق توفیق  انہیں خوش آمدید کہا اور اجرک کے تحائف پیش کیئے۔

میچز کو ظفروحید راجپوت، سید ناظم حسین اور مراد خان نے سپروائز کیا۔میڈیا کووآرڈینیٹر عائشہ ارم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فائنل الہلال کلب اور البلوشی کلب کے مابین کھیلا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں